ETV Bharat / state

کشمیر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش - گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش

وادی کشمیر میں ہفتے کو سہ پہر تک موسم خوشگوار رہنے کے بعد کہیں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش تو کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

کشمیر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش
کشمیر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش
author img

By

Published : May 9, 2020, 9:04 PM IST

اس دوران وادی کشمیر میں گذشتہ تین دنوں سے جاری خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران موسم کروٹ بدلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ہفتے کے دوران بارشیں متوقع ہیں اس دوران 14 اور 15 مئی کو درمیانہ سے بھاری درجے کی بارش ہونے کی امید ہے۔

وادی میں ہفتے کو سہ پہر تک موسم خوشگوار ہی رہا تاہم بعد ازاں گہرے اور گھنے سیاہ بادل آسمان پر اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے۔ سہ پہر کے بعد وادی کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی تاہم کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

وادی میں گذشتہ تین دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خوشگوار ہی رہا جس دوران دیہات میں کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف ہوتے ہوئے دیکھا گیا تاہم انہوں نے وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر جیسے ماسکس لگائی ہوئی تھیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.