ETV Bharat / state

کشمیر میں آئندہ ہفتے برفباری کا امکان - جموں و کشمیر اور لداخ میں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق 22 فروری کی شام سے 27 تک جموں و کشمیر اور لداخ میں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں آئندہ ہفتے برفباری کا امکان
کشمیر میں آئندہ ہفتے برفباری کا امکان
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 12:30 PM IST

جموں و کشمیر اور لداخ میں جمعہ کی صبح موسم خوشگوار رہنے سے لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ہلکی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق 22 فروری کی شام سے 27 تک مغربی ریاستوں کے موسم جموں و کشمیر اور لداخ کو متاثر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران خطہ کشمیر میں 22، 23، 26 اور 27 فروری کو ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ جموں خطے میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لداخ میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جمعہ کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ سرینگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2، کٹرا میں 10.6، بٹوت میں 7.1، بانیہال 4.4 اور بھدرواہ 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.8، کرگل منفی 12.4، دراس منفی 20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں پیر کے روز بھی موسم خوشگوار رہا اور لوگوں کو خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

وادی میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سردیوں کی وجہ سے بند پڑے تعمیراتی کام بحال ہونے لگے ہیں اور لوگوں کا صبح سویرے سے ہی گھروں سے نکلنے کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.