کورونا وائرس کے بحران کے دوران سب ڈسٹرکٹ ترال میں سکھ طبقہ بھی اس مصیبت سے لڑنے کے لیے انتظامیہ کو تعاون فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
جہاں گزشتہ دنوں چھترگام ترال کی مقامی گردوارہ کمیٹی نے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے امدادی فنڈ میں ایک لاکھ روپے کی رقم جمع کی، وہیں آج گوردوارہ پربندھک کمیٹی پلوامہ کے ایک سینیئر عہدیدار ڈاکٹر شان سنگھ نے ترال میں مختلف قرنطینہ مراکز کے لیے دس ہزار کی ایک چیک ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے حوالے کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شان نے ترال انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ترال میں سکھ طبقہ سے وابستہ ایک بڑی تعداد بھی آبا ہے۔