ETV Bharat / state

اودھمپور: جیل میں قیدیوں کے لئے ٹیکہ کاری

author img

By

Published : May 25, 2021, 6:11 PM IST

Updated : May 25, 2021, 6:34 PM IST

جموں کشمیرکے ضلع اودھمپور جیل میں قید چند قیدیوں کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہوئی اور جیل میں قید 45 برس سے زیادہ عمر والے قیدیوں کو کوویڈ ویکسین دی جا رہی ہے۔ دوران حراست انتقال کرچکے سرکردہ تحریک حریت لیڈر اشرف صحرائی بھی اسی جیل میں قید تھے۔

جیل میں قیدیوں کے لئے ٹیکہ کاری
جیل میں قیدیوں کے لئے ٹیکہ کاری

کشمیر میں جیلوں میں مقید افراد کے لواحقین کو انکی زندگی کے بارے میں خدشات ہیں کیونکہ انکے مطابق حکام انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کرتے۔

ادھمپور جیل میں قید کئی قیدیوں کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد جیل انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے چنانچہ ضلع کے محکمہ صحت اور جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کو انسداد کرونا کے ٹیکے لگانے کا اہتمام کیا گیا۔

قیدیوں کے لئے ٹیکہ کاری

اس سلسلے کے تحت جیل میں 45 برس سے زیادہ عمرکے 60 قیدیوں کو کورونا ویکسین دی گئی۔ قیدیوں کو ٹیکے فراہم نہ کئے جانے پر جیل حکام اور مقامی انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا جارہا تھا۔ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسے بین الاقوامی اصولوں اور ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

ادھم پور ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے سرکردہ علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی ادھم پور جیل میں مقید تھے جہاں انکے فرزند کے مطابق کئی روز تک انکی صحت خراب ہونے کے باوجود انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ انکے لواحقین کے مطابق 5 مئی کو انکی حالت بگڑ گئی جس کے بعد جیل حکام نے انہیں مطلع کیا کہ انہیں جموں کے میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 مئی کو انکی موت واقع ہوگئی۔ بار ایسوسی ایشن نے صحرائی کی موت کو ’حراستی قتل‘ قرار دیا۔

صحرائی کی موت کے بعدجیل حکام پر دباؤ بڑھ رہا تھا کہ قیدیوں کو یا تو طبی سہولیات فراہم کی جائیں یا انہیں عارضی طور رہا کیا جائے۔

ضلع انتظامیہ نے مذکورہ شعبوں کی ستائش کرتے ہوے کہا کہ ویکسینیشن سے نہ صرف جیل احاطہ میں کورونا کی حالت پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ جیل میں قید دیگر قیدیوں کو بھی اس عالمی وباکے مضر اثرات سے بچایاجاسکتاہے۔

Last Updated : May 25, 2021, 6:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.