ETV Bharat / state

بجلی کا ناقص نظام، عوام پریشان - leusoo

لیوسو لارنو میں بجلی کے ناقص نظام سے دور دراز علاقہ کی گنجان آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بجلی کا ناقص نظام، عوام پریشان
بجلی کا ناقص نظام، عوام پریشان
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 2:54 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لیوسو علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مقامی گاؤں میں بجلی نظام خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔

بجلی کا ناقص نظام، عوام پریشان

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر ہر مہینے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے جل جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی دنوں تک گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرانے کے لئے بیج دیا جاتا ہے تو غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرانے کے نام پر پیسہ اکٹھہ کیا جاتا ہے، جو بعد میں محکمہ بجلی کے ملازمین کو دیا جاتا ہے، جس کے بعد ہی لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوجاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے بابا آدم کے زمانے میں نصب کی گئی ہیں جو کافی بوسیدہ ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا درپیش رہتا ہے۔

دو سو کے قریب کمبوں پر مشتمل لیوسو کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ترسیلی لائنوں کا نظام اور بوسیدہ ہوئے کھمبوں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ کبھی بھی ان کے گرنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جبکہ مذکورہ علاقہ میں کئی بار بوسیدہ ہوئے بجلی نظام سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

ان کے مطابق علاقہ میں مختلف مقامات پر ترسیلی لائنیں درختوں کے ساتھ لگی ہوئی ہے، جبکہ کئی مقامات پر مقامی لوگوں نے اذ خود لکڑی کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ کے کئی مقامات پر بار بار شارٹ سرکیٹ ہوتے رہتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں بجلی نظام کافی خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ میں وولٹیج ڈراپ ہوجاتا ہے۔ جس کے باعث علاقہ کے رہایش پزیر زیر تعلم بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ کو ہر مہینہ بجلی کی موٹی موٹی بلیں بھی ادا کرتے ہیں، لیکن علاقہ میں بجلی ہونا یا نا ہونا ایک بات ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق خراب موسم کی صورتحال کےسبب انہیں کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔ جبکہ برف باری کے موسم میں علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کو کئی ہفتوں تک بجلی کی عدم دستیابی سے جوجنا پڑتا ہے۔ جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگرچہ لوگوں نے کئی بار یہ مسئلہ محکمہ بجلی کی نوٹس میں لایا تاہم ان کی اس فریاد کو مذکورہ محکمہ کے افسران نے ہمیشہ نظر انداز کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب فون پر یہ مسئلہ محکمہ بجلی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے مذکورہ علاقہ کا ڈی پی آر بنایا ہے جس میں علاقہ کے لئے ٹرانسفارمر، بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے مختص رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے محکمہ کو رقومات واگذار ہونگے، وہ بہت جلد علاقہ میں بجلی نظام کو فعال بنانے میں اپنا قلیدی رول ادا کریں گے، تاکہ لیوسو علاقہ کے رہایش پزیر لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.