ETV Bharat / state

' ڈومیسائل قانون کے خلاف اکسانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا'

جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو نئے ڈومیسائل قانون کے خلاف اکسانے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

' لوگوں کو ڈومیسائل قانون کے خلاف اکسانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا'

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 6:30 PM IST

کشمیر زون کےآئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ مرکزی علاقے میں چند ایسے عناصر موجود ہیں جو لوگوں کو نئے ڈومیسائل قانون پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وجے کمار نے کہا کہ' یہ شرپسند عناصر لوگوں کو ڈومیسائل قانون پر اکسانے کے لئے مختلف سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم استعمال کررہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ' ایسے لوگوں کو ایسا کرنے سے روکنے کے لئے پولیس نے ان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے افراد کی شناخت کرنے کا کام پولیس سائبر سیل کے سپرد کردیا گیا ہے۔'

واضح رہے اس سے قبل مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کی تھی جس کے مطابق جموں وکشمیر میں مسلسل پندرہ برس تک رہائش اختیار کرنے والا کوئی بھی شخص یونین ٹریٹری کے ڈومیسائل حقوق کا حقدار ہوگا اور سرکاری نوکریوں کا اہل اور غیر منقولہ جائیداد کا مالک بن سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.