ETV Bharat / state

بارہمولہ کی ایک خاتون کے خلاف چارج شیٹ - بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے خلاف چارج شیٹ دائر

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا ہے۔

بارہمولہ کی ایک خاتون کے خلاف چارج شیٹ
بارہمولہ کی ایک خاتون کے خلاف چارج شیٹ
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 9:35 PM IST

اس خاتون کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا ہے جس کی تحویل سے پولیس کے مطابق گذشتہ سال ہندوارہ قصبے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ نامی شدت پسند تنظیم کے دھمکی آمیز پوسٹرز ضبط ہوئے تھے۔

ہندوارہ پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ سال کے اکتوبر ماہ کی 26 تاریخ کو ہندوارہ کے مین مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک خاتون سے لشکر طیبہ نامی شدت پسند تنظیم کے پوسٹرز برآمد کئے تھے جس کے پیش نظر خاتون کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب اس خاتون کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔ چارج شیٹ میں خاتون کی شناخت حسینہ بیگم زوجہ محمد یوسف بٹ ساکن شیری بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ موصوف خاتون لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھی اور کالعدم قرار دی گئی اس جنگجو تنظیم کی حامی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.