ETV Bharat / state

ادھم پور سے عازمین حج کا قافلہ روانہ - ادھم پور

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے بروز منگل 61 عازمین حج کے مقدس سفر پر روانہ ہوئے۔

ادھم پور سے عازمین حج کا قافلہ روانہ
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 2:26 AM IST

Updated : Jul 24, 2019, 8:20 AM IST

ادھم پور کے اضافی ڈپٹی کمشنر گورندر سنگھ کی جانب سے بروز منگل 61 عازمین حج کو ہری جھنڈی دکھا کر حج کے مقدس سفر پر روانہ کیا گیا۔عازمین حج کے قافلے میں 36 مرد، جبکہ 25 خواتین شامل ہیں۔

ادھم پور سے عازمین حج کا قافلہ روانہ

یہ عازمین پہلے سرینگر جائیں گے، پھر وہاں سے انھیں مکہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

ایک عازم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں حج کا موقع مل رہا ہے۔ وہ حج کے دوران ملک و ریاست کی بھلائی اور آپسی رواداری کی دعائیں کریں گے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے انھیں تمام سہولیات مہیا کرائی گئی۔

اس موقع پر ادھم پور میں کافی تعداد میں عازمین کے علاوہ ان کے متعلقین بھی موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 24, 2019, 8:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.