انہوں نے کہا کہ زعفران کالونی سے مین قصبہ پانپور تک کی رابطہ سڑک ناگفتہ بہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا سڑک میں جگہ جگہ پر بڑے گڑھے بن چکے ہیں جن میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک تالاب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
مذکورہ لوگوں نے کہا اس سڑک پر عام لوگوں کا چلنا محال بن چکا ہے یہاں تک کہ سڑک پر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو رہا ہے عام لوگوں کے چلنے پھیرنے کی تو بات ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا خاص کر طالب علموں کو آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔
مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی بار یہ شکایت حکام تک بھی پہنچاٸی لیکن کسی نے ان کی داد رسی نہیں سنی گئی۔
علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سڑک کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو راحت محسوس ہو سکھیں۔