ETV Bharat / state

بھاری برفباری کے سبب تیمارداروں کو دشواریوں کا سامنا

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 5:43 PM IST

وادی کشمیر میں اتوار کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

بھاری برفباری کے سبب تیمارداروں کو دشواریوں کا سامنا
بھاری برفباری کے سبب تیمارداروں کو دشواریوں کا سامنا

بھاری برفباری کے سبب وادی کشمیر کے واحد سرکاری بڑے اور خصوصی میٹرنٹی ہسپتال لل دید پہچنے میں حاملہ خواتین اور تیمارداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وادی کے دور دراز علاقہ جات سے آئے تیمارداروں کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہسپتال کے وارڈ میں گرمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاہم گلیوں اور کوریڈور میں کوئی انتظام نہیں ہے۔

ایک تیماردار کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں ہے اور اُن کے رشتےدار کو علاج بھی صحیح سے مل رہا ہے۔ تاہم شہر کی سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے کافی مشکلات ہو رہی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کے اندر بھی گرمائش کا معقول انتظام نہیں ہے۔

چند افراد نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہسپتال عملہ میں سے کئی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔

ہندوارہ سے آئے ایک شخص کا کہنا تھا کہ 'میں گزشتہ تین روز سے لگاتار یہاں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔ تاہم یہاں ملازمین غیر حاضر ہیں۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'میری اہلیہ کا حمل ضائع ہو گیا تھا جس کے بعد میں نے ہسپتال انتظامیہ سے ڈیتھ سرٹیفکٹ کے لیے رجوع کیا۔ تاہم ہمیشہ یہی بولا جا رہا ہے کہ وہ برفباری کی وجہ سے غیر حاضر ہیں۔ آپ کل آئیں۔'

وہیں جب ای ٹی وی بھارت نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ قائم کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ 'مریضوں کو ہورہی مشکلات سے ہم واقف ہیں اور اُن کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.