پانپور بلاک آفس میں منعقدہ اجلاس میں بلاک سطع پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور جلدازجلد کاموں کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تحصیلدار اشتیاق محی الدین نے عہدیداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ضروری کاموں کی ایک لسٹ تیار کرنے اور جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اجلاس کے دوران عہدیداروں نے تحصیلدار کو یقین دلایا کہ وہ ضروری کاموں کو ترجیحی بنیاد پر انجام دیتے ہوئے انہیں جلدازجلد تکمیل کو پہنچائیں گے۔ تحصیلدار پانپور نے کہا کہ اس اجلاس سے کافی فائدہ ہوگا اور علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد انجام دینے میں آسانی ہوگی۔