ETV Bharat / state

پاکستان نے پھر کی جنگ بندی کی خلاف ورزی - شدید گولہ باری

پاکستانی فوج نے متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بالاکوٹ سیکٹر کو نشانہ بنایا اور رات دس بجے کے قریب پونچھ ضلع کے کرشنا گھٹی سیکٹر میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 7:48 AM IST

پاکستان نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر دن بھر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی۔

پاکستانی فوج نے متعدد مقامات پر مارٹروں سے گولہ باری کی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بالاکوٹ سیکٹر کو نشانہ بنایا اور رات دس بجے کے قریب پونچھ ضلع کے کرشنا گھٹی سیکٹر میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ اس علاقے سے آخری اطلاعات آنے تک دونوں فریق کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ضلع پونچھ کے پانچ سیکٹرز میں ایل او سی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں شدید فائرنگ اور گولہ باری کی۔

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ 'پاکستانی فوج نے متعدد مقامات پر کنٹرول لائن پر فائرنگ کی اور مارٹروں سے گولہ باری کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستان فوج نے مانکوٹ، دیگور اور مینڈھر سیکٹروں میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال شدید گولہ باری کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی'۔

5 ستمبر کو کپواڑہ میں نوگام سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا جبکہ دو دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔

بتا دیں آئے دن سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت مقامی لوگ بھی اس کا شکار ہوتے ہیں اور وہاں کی مقامی آبادی کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.