ETV Bharat / state

کھیلو انڈیا کے تحت گلمرگ میں کیا گیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح - Opening of the Winter Games in Gulmarg under kehlo india

مرکزی سرکار کی جانب آج شہرہ آفاق گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے تحت سرمائی کھیلوں کا باضابطہ طور افتتاح کیا گیا ہے۔

کھیلو انڈیا کے تحت گلمرگ میں کیا گیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 10:32 PM IST

گلمرگ کے گولف کورس میں منعقد کی گئی اس تقریب میں مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان، سپوٹس کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری، ضلع ترقیاتی کمشنر جی این ایتو کے علاوہ انتظامیہ کے اعلی عہدیدارن بھی تقریب میں موجودرہے۔

کھیلو انڈیا کے تحت گلمرگ میں کیا گیا سرمائی کھیلوں کا افتتاح

سرمائی کھیلوں سے متعلق اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں کئی تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گیے جس میں عام سنگیت کے علاوہ یہاں کے لوک سنگیت اور رقص کی بھی خوب نمائش کی گئی۔

کھیلو انڈیا کے تحت منعقدہ تقریب میں شائقین کی ایک بھاری تعداد موجود تھی جبکہ ملک کی کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آئے ہوئے مختلف عمر کے کھیلاڑیوں نے بھی اس میں شرکت کی ۔

اس موقعے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی سرکار کےکھیلوڑیوں کو ہر طرح سہولت بہم رکھنے کے لیے وعدہ بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلوں سے نہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ وادی کشمیر کی سیاحت اور تجارت کو بھی ایک نئی جہت ملے گی۔

وہیں کھلاڑیوں نے بھی اس طرح کے کھیل سرگرمیوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہاں کے ان ابھرتے ہوئے سیکینگ کھیلاڑیوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا ہوگا جو اپنی صلاحیتوں کو دنیا تک پہنچانا چائیتے ہیں ۔

واضح رہےگلمرگ میں آج سے شروع ہوئے سرمائی کھیل مقابلے 11تاریخ تک جاری رہے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.