ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں بی ایل او کارکنان کی آن لائن ٹرینگ

جموں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بی ایل او کارکنان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آں لائن سہ آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں افسران نے بی ایل او کو اس عالمی وبا سے عوام کو کیسے بچایا جائے۔

author img

By

Published : May 8, 2021, 11:43 AM IST

COVID-19: Bandipora admin organises training-cum-awareness programme for BLOs, Village Level Response Teams
بانڈی پورہ میں بی ایل او کارکنان کو دی گئی آن لائن ٹرینگ

وانڈی پورہ میں تین حلقوں کے بی ایل او کے لیے آن لائن ٹریننگ مع آگاہی پروگرام کا افتتاح کیا گیا جس میں افسران نے بی ایل او کارکنان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ٹرینگ پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پرویز رحیم، بی ایم او ڈاکٹر مسرت اقبال، بی ڈی او میر مرتضی، ضلعی امپیڈیمولوجسٹ ڈاکٹر نبیل اشتیاق نے شرکت کی جبکہ نوڈل آفیسر کووڈ-19 مہراج وانی نے ضلع کے 300 سے زائد بی ایل او کارکنان کے ساتھ شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن کا انعقاد گاؤں سطح کی ٹیموں کی تشکیل کے لئے کیا گیا تھا۔ جو لوگوں کو ویکسینیشن کے لیے متحرک کریں گے اور احتیاطی تدابیر، ایس او پیز اور ویکسینیشن سمیت کووڈ-19 کے وبائی امراض کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کریں گے۔
موقع پر ڈپٹی کمشنر پرویز رحیم نے کہا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران خود کو کردار اور ذمہ داری سے آگاہ کریں تاکہ وہ اپنے فرائض کو موثر انداز میں ادا کر سکیں۔ کووڈ مریضوں اور مشتبہ افراد کو گھر سے الگ تھلگ کرنے کی بھی نگرانی کریں گے۔
اجلاس میں جن دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں کووڈ 19 ویکسینیشن سائٹ کی نشاندہی، عملہ کی تعیناتی، روزانہ کی بنیاد پر ویکسینیشن کا انعقاد، کوئن ایپ پر مستحقین کی اپ لوڈ اور دیگر شامل ہیں۔ ویکسی نیشن ڈرائیو میں پی آر آئی کی ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ کووڈ ویکسینیشن پروگرام کو آسانی سے عمل میں لانے کے لئے بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنائے اور کووڈ 19 کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.