فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مثھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اس کی لاش کے پاس سے اسلحہ برآمد بھی کیا گیا ہے۔
سرینگر میں فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے ایک بیان میں کہا کہ 7/8 تاریخ کی درمیانی رات میں ایک بجے کے قریب فوج کی گشتی پارٹی نے لائن آف کنٹرول کے مثھل سیکٹر میں نامعلوم افراد کو مشکوک حالت میں پایا کہ وہ دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج نے کارروائی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا اور ایک AK 47 بندوق اور ایک بیگ ضبط کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔
لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران عسکریت پسند ہلاک: فوجی ترجمان
ضلع کپواڑہ کے مثھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اس کی لاش کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔