پولیس کے مطابق ایک ٹاٹا سومو گاڑی رامبن کی طرف آرہی تھی کہ ہالہ کے مقام پر اچانک 500 میٹر گہرے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
ڈرائیور کو ذخمی حالت میں پولیس اور رضاکاروں نے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں اس نے دوران طبی علاج دم توڑ دیا۔
ہلاک شدہ ڈرائیور کی شناخت ستیش سنگھ ولد گنجان سنگھ ساکنہ رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔
وہیں دوسرا سڑک حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک جموں سے سرینگر کی طرف جارہی تھی کہ رامبن کے نزریک سیری کے مقام پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور دیگر شخص زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کی شناخت سونیل کمار، ہلپر اجے کما پسران کرتار چند ساکنہ ادھمپور کے طور پر ہوئی ہے۔
دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن میں داخل کیا گیا۔ رامبن پولیس نے دو الگ معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔