اس مہم کا آغاز میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سب ضلع مجسٹریٹ سمبل سید شہنوار بخاری نے صحت و صفائی کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں چاہیے کہ پورے ملک میں پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کی کوشش کریں۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے حالیہ دنوں پلاسٹک سے بھارت کو آزاد کرانے کا جو عزم کیا ہے۔ اس پر ہمیں عمل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔'
قابل ذکر ہے کہ گاندھی جینتی کے موقعے پر وادی کے مختلف اضلاع میں 'سوچھ بھارت' مہم کے تحت مختلف ریلیز اور سیمنارز کا اہتمام کیا گیا جبکہ سیمینارز میں پلاسٹک کے مضر اثرات اور صفائی ستھرائی کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔'
صفائی ستھرائی کی اس مہم کو محض گاندھی جینتی تک ہی محدود نہ رکھنے اور اسے آگے بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سمبل میونسپلٹی کے چیئرمین جہانگیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'سمبل علاقے میں صفائی مہم جاری رہے گی اور جلد ہی ایک وقت آئے گا جب علاقے میں کہیں بھی پلاسٹک نظر نہیں آئے گی۔'