ETV Bharat / state

پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد - نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد

ضلع پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ،ایس ایس پی پلوامہ کے علاقے تاجرانجم کے سربراہان نے کی شرکت کی Oath Ceremony Of Traders Federation

پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 6:40 PM IST

پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ،ایس ایس پی پلوامہ کے علاقے تاجرانجم کے سربراہان نے کی شرکت کی۔ نومنتخب صدر محمد الطاف کار نے بطور صدر جبکہ رؤف رشید ریشی نے بطور جنرل سیکرٹری کے عہدے کا حلف لیا جبکہ اس موقع پر دیگر 40 کے قریب ممبران نے اپنے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں اے ڈی ڈی سی ،ایس ایس پی پلوامہ اے سی آر پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ نو منتحب صدر کو اے سی آر پلوامہ کی جانب سے حلف دلایا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری کو جموں و کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی کے صدر محمد یاسین خان کی جانب سے حلف دلایا گیا۔ جبکہ دیگر 40 ممبران کو بھی اے سی آر کی جانب سے حلف دلایا گیا۔

حلف برداری کی تقریب میں جہاں اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی وہی اس تقریب میں ایس ایس پی پلوامہ اے سی آر پلوامہ کے علاوہ جموں و کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمد یاسین خان، وادی کشمیر کے دیگر تاجروں کی فیڈریشن کے صدور بھی موجود تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تجارتی تنظیم کا صدارتی انتخاب 13 نومبر 2023 کو ہوا تھا۔

اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری رؤف رشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان لائن تجارت ہونے سے عام تاجروں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو دور کرنے کے لئے ہم نے ضلع کے سبھی تاجروں کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کررہے جہاں سے یہ سبھی ان لائن کے ساتھ آف لائن تجارت کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جموں میں شیو سینا کا روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے خلاف احتجاج

اس سلسلے میں جموں و کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن صدر محمد یاسین خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقصد ہے کہ ہم انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان ایک پل کا کام کریں اور تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کریں۔ جبکہ تاجروں کو بھی کاروبار کے حوالے سے جانکاری دی تاکہ وہ بھی صاف شفاف طریقے سے اپنا روزگار حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.