نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کے رابطہ میں آنے والے افراد کی نشاندہی کے عمل کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ اکثر لوگ اپنے سفر کی جانکاری چھپاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد اپنے سفر کی جانکاری پوشیدہ رکھ کرخود کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی جان بھی جوکھم میں ڈال دیتے ہیں۔ یہ عمل اخلاقی اصولوں کے مطابق ناقابل قبول ہے۔
لہذا اپنے سفر کی جانکاری چھپانے والے افراد کو ایک آخری موقعہ فراہم کیا جاتا ہے اور انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ دو روز کے اندر ضلع کنٹروم روم کے نمبرات پر رابطہ کرکے اپنی جانکاری فراہم کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔