ETV Bharat / state

بارش کی پیش گوئی کے درمیان شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 'توقع ہے کہ 21 مارچ تک موسم بنیادی طور پر خشک اور خوشگوار رہے گا لیکن 22 مارچ کو جموں و کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس سے 24 مارچ تک درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارش / برفباری کا امکان ہے۔'

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 12:47 PM IST

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس دوران وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ رات کشمیر کے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے مشہور ریزورٹ پہلگام میں پارہ منفی 0.1 درج کیا گیا۔

کپواڑہ میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری رہا۔

گلمرگ میں گذشتہ رات منفی 2.0 ریکارڈ کیا گیا۔ مشہور اسکیئنگ ریزورٹ گلمرگ میں گزشتہ ہفتے تقریباً تین فٹ تازہ برف باری درج کی گئی تھی۔

جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر بارش اور برف باری کے سلسلہ میں محکمہ موسمیات پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کرچکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 'توقع ہے کہ 21 مارچ تک موسم بنیادی طور پر خشک اور خوشگوار رہے گا لیکن 22 مارچ کو جموں و کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس سے 24 مارچ تک درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار بارش / برفباری کا امکان ہے۔'

محکمہ کے مطابق جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش ہو سکتی ہے اور بالائی علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔ اسی طرح کرگل میں درمیانے درجے کی برفباری جبکہ لیہہ میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔

کشمیر ویدر نے مغربی ہواؤں کی شدت کو دیکھتے ہوئے خطہ میں آرینج (نارنگی) الرٹ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 سے 24 مارچ کے دوران ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔

کسانوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ باغوں اور فصلوں پر 20 مارچ تک یا 25 مارچ کے بعد دواؤں کا چھڑکاؤ کرے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 21 سے 24 مارچ کے دوران جموں کی جانب سفر کرنے سے پرہیز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.