ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں موسم خشک، مگر منفی درجہ حرارت میں اضافہ - Minimum temperature rises slightly in Kashmir

وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے ابتدائی دور میں اگرچہ موسم فی الوقت خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث صبح کے وقت زمستانی ہوائیں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے نہیں دیتی ہیں تاہم بدھ کے روز بھی دن بھر ہلکی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی۔

وادی کشمیر میں موسم خشک، مگر منفی درجہ حرارت میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 25, 2019, 7:54 PM IST

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہونے کے باعث بدھ کی صبح جہاں آبی ذخائر جزوی طور پر منجمد پائے گئے وہیں نلوں اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا تھا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 30 دسمبر یعنی چلہ کلان کی 10 تاریخ تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔
کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.3 ڈگری زیادہ تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بھی شبانہ درجہ حرارت مسلسل منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درج کیا جارہا ہے۔
وادی میں بدھ کے روز شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے پانچویں روز بھی اگرچہ موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی دن بھر چھائی رہی تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ درج ہونے سے زمستانی ہواؤں کا زور دن بدن بڑھ رہا ہے جس نے اہلیان وادی کا جینا محال بنادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وادی میں بدھ کی صبح شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں کے علاوہ بیشتر آبی ذخائر بھی جزوی طور پر منجمد پائے گئے اور نلوں میں بھی پانی جم گیا تھا جس کے باعث لوگوں کو صبح کے وقت وضو کرنے کے لئے پانی میسر نہیں تھا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل کمی واقع ہونے کے باعث پانی کی ٹنکیاں بھی جم گئی تھیں۔
وادی میں صبح کے وقت شدید سردی سے راحت حاصل کرنے کے لئے لوگوں خاص کر دکانداروں نے کورا کرکٹ جمع کرکے آگ جلائی تھی اور اسی کے گرد جمع ہوکر اپنے ہاتھ پیر گرم کررہے تھے۔
...لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ چلہ کلان کے ابتدائی ایام کے دوران فی الوقت موسم خشک ہے لیکن زمستانی ہواؤں کی تیزی چلہ کلان کی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امسال موسم سرما نے ابتدائی ایام کے دوارن ہی اپنی طاقت خوب مظاہرہ کیا اور لوگوں نے چلہ کلان کی ٹھٹھرتی سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں کی ہیں۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 29.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔
وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ کم سےکم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں منفی 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.