ETV Bharat / state

راجوری: عسکریت پسندوں کی خفیہ کمین گاہ تباہ

پولیس کے مطابق علاقے میں تلاشی کارروائی ابھی جاری ہے اور ایس ڈی پی او تھانہ منڈی سجاد خان کے ساتھ ایس ایچ او فرید احمد اور فوج کے راشٹریہ رائفلز کے افسران آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

راجوری: عسکریت پسندوں کی خفیہ کمین گاہ تباہ
راجوری: عسکریت پسندوں کی خفیہ کمین گاہ تباہ
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 12:10 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے تھانہ منڈی تھانے کے دائرہ کار کے علاقے منیال میں سرچ آپریش کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔

عسکریت پسندوں کی خفیہ کمین گاہ تباہ

راجوری کے سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی نے بتایا کہ تھانہ منڈی کے منیال علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک پرانے ٹھکانے کی مشتبہ موجودگی کے بارے میں پولیس کو اطلاع ملی جس کے بعد راجوری پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ اور فوج کے 38 راشٹریہ رائفلز کی ٹیموں نے منگل کی شام کو وہاں ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ 'پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا تھا اور بدھ کی صبح تلاشی کارروائی کا آغاز کیا گیا جس دوران گھنی جھاڑیوں کے ایک حصے کے نیچے قائم عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ کیا گیا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 01 پائک رائفل، 01 چینی پستول، 01 لوکل پستول 01 اے کے میگزین، 02 پستول میگزین، 168 پکا راؤنڈز، 47 اے کے راؤنڈز، 04 پستول راؤنڈ، 02 یو بی جی ایل دستی، 01 بینوکولر، 08 گولہ بارود بیلٹ، 01 اینٹینا اور 01 ٹیپ ریکارڈر کو آپریشن کے دوران چھپے ہوئے ٹھکانے سے برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ 'علاقے میں تلاشی کارروائی ابھی جاری ہے اور ایس ڈی پی او تھانہ منڈی سجاد خان کے ساتھ ایس ایچ او فرید احمد اور فوج کے راشٹریہ رائفلز کے افسران آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.