ای ٹی وی بھارت کو پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ آرمی، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران گگنگیر کے مضافاتی علاقے میں تلاشی کاروائی کے دوران جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ تباہ کی جس کے بعد اس میں تلاشی کارورائی کے دوران بھاری مقدار میں قابل اعتراض چیزیں ملی۔
پولیس کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ یہ سامان پرانا ہے تاہم تلاشی کاروائی ابھی بھی جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔