پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ٹاؤن ہال میں منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح قاضی سلمان جوائنٹ ڈائریکٹر (ایم اینڈ سی) پی آئی بی سرینگر نے کیا۔اس موقع پر پی آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر قاضی سلمان نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں وارتالپ کی اہمیت پر زور دیا جو کہ ضلعی سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کے لیے ترقیاتی صحافت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ میں اپنے کردار کے بارے میں کچھ بصیرت حاصل کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔
جوٸنٹ ڈرٸیکٹر نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مقامی میڈیا تک پہنچنا ہے تاکہ عام لوگوں کے فائدے کے لیے مرکزی حکومت کے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا حکومت کی آنکھ اور کان کا کام کرتا ہے اور اس طرح کی ہم آہنگی رائے حاصل کرنے اور زمینی سطح پر اسکیموں کے نفاذ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے۔
اس تقریب کا مقصد مقامی میڈیا کو مختلف مرکزی معاونت والی اسکیموں اور عام لوگوں میں بیداری لانے کے لیے میڈیا کے کردار کے بارے میں حساس بنانا تھا۔اپنی تقریر میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ چھپے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے، دیہی لوگوں میں مختلف سرکاری اسکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں بیداری پھیلانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Training program for NRLM این آر ایل ایم سے وابستہ خواتین کے لئے تربیتی و آگاہی پروگرام
انہوں نے کہا میڈیا جمہوریت کا ایک مضبو ستون ہے اس لئے میڈیا کو بہت اچھے طریقے سے کام کرنا چاہے تاکہ ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ ہماری اور جموں کشمیر بھی زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کر سکے۔ پروگرام کے دوران میڈیا والوں نے مستقبل میں اس طرح کی مزید ورکشاپس منعقد کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تاکہ وقتاً فوقتاً مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔