Swachta League in Tral ایم سی ترال کی جانب سے سوچھتا لیگ کا اہتمام - ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع میونسپل کمیٹی
ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع میونسپل کمیٹی کی جانب سے قصبہ کو گندگی اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے مقصد سے سوچھتا لیگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی میں میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات اور مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
Published : Sep 18, 2023, 12:55 PM IST
ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع میونسپل کمیٹی کی جانب سے قصبہ کو گندگی اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے مقصد سے سوچھتا لیگ کا اہتمام کیا۔اس ریلی میں میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات او مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ سوچھتا لیگ کے اہتمام کے موقع پر ایگزیکٹو آفسر غلام محمد ڈار ، نایب تحصلدار عبدل رشید ڈار اور چیرمین میونسپل کمیٹی منظور احمد خان کے علاوہ سکولی بچوں اور آنگن واڈی ورکروں نے حصہ لیا اس پروگرام کا مقصد قصبے کو گندگی اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانا ہے۔ اس موقع پر ریلی میں شامل افراد نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کے رکھے تھے جن پر قصبے کو صاف وشفاف رکھنے کے لیے نعرے درج تھے۔
اس موقعے پر ترال جیسے تاریخی قصبہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عہھد کیا گیا۔عوام کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہ اپنے ماحول کو صاف وشفاف رکھیں کیونکہ صفائی آدھا ایمان ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینیٹشن افیسر فاروق احمد نے بتایا کہ سوچھتا انڈین لیگ چھ ستمبر کو شروع ہوکر دو اکتوبر کو مکمل ہو گی جس دوران عوام کو صاف وشفاف رکھنے کے لیے پیغام دیا جائے گا تاکہ ملک کو صاف شفاف رکھا جائے کیونکہ سوچھتا سے ہی زندگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kokernag Verinag Road کوکرناگ اور ویرناگ سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح
فاروق احمد نے مزید بتایا کہ ترال قصبے کو جاذب نظر بنانے کے لیے ایم سی ترال اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں جہاں پہلے ہی کوڈے دان عوام میں تقسیم کیے گئے ہیں، وہیں عوامی آگاہی کا پروگرام بھی وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے۔