اب متاثرہ کے حق میں ریاست جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں احتجاج ہو رہا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ہر سطح کے افراد شریک ہو رہے ہیں۔
گذشتہ دنوں اننت ناگ اور شمالی کشمیر کےسمبل سونا باری میں طلبہ و طالبات کے سماج کے دیگر حضرات بھی شریک ہوئے۔
اس مظاہرہ میں دیہی علاقے کے افراد نے بھی بڑی تعداد شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا کہ ملزم کو جلد سے جلد سزا دی جائے تاکہ متاثرہ کو انصاف مل سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سانحہ سماج کے لئے ایک بے حد خطرناک ہے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سماج کر ہر طبقے کو آواز اُٹھانی چاہئے۔