ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی قصبہ ترال اور اس سے متصل سڑکوں پر خود غرض عناصر کی جانب سے غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات سے پورے علاقے میں سڑکوں کی تجدید و مرمت اور کشادگی کی امیدیں بر آئی ہیں۔
واضح رہے کہ ترال جنوبی کشمیر کا بےحد خوبصورت علاقہ ہے، یہاں پر کئی اہم چراگاہوں سمیت بے شمار چشمہ ہیں، اور ساتھ ہی یہ علاقہ دھان، اخروٹ اور مچھلیوں کی پیداوار میں سرفہرست تسلیم کیا جاتا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم کتنا کارگر اور موثر ثابت ہوگا۔ کیوں کہ غیرقانونی تعمیرات کے منہدم ہونے سے خطے میں کشادگی پیدا ہوگی اور یہاں کی سڑکیں شاہراہوں کی طرح نظر آئیں گی۔