ETV Bharat / state

پونچھ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - mandi-to-arai-poonch-road

اڑائی کے علاقے کو منڈی سے جوڑنے والی واحد سڑک بھیانک تباہی سے تہس نہس ہوگئی تھی- جس کے بعد اڑائی کی عوام سڑک سے محروم ہوکر رہ گئی ہے-

پونچھ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
پونچھ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 5:37 PM IST

اس تباہی کو دیکھتے ہوئے ریاستی وزیر ذو الفقار علی بھی موقع پر پہنچے تھے جنہوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لیے آرڈر جاری کیے تھے۔ اس کے بعد سابق وزیرِ اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی نے پبلک دربار میں1 کروڑ 95 لاکھ روپے ریلیز کرنے کے آرڈر دیے تھے۔ جس کے بعد سڑک پر کوئی کام ہوتا نظر نہیں آیا اور نہ ہی ضلع انتظامیہ ٹس سے مس ہوئی۔

پونچھ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی بار گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئی جس میں نوجوان کی جانیں بھی گئی۔

شکیل احمد نامی مقامی شخص نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے اڑائی کی عوام سڑک سے محروم ہے، اڑائی سے منڈی ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں سکولی بچے اور علاقے کے لوگ بازار میں خرید و فروخت کرنے کے لیے تین سے چار کلو میٹر کا سفر طئے کر کے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالت اور کھڈوں کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ البتہ جب اڑائی سڑک کا کام شروع کیا گیا تھا تب ٹھیکیدار نے سڑک کی کٹائی کرکے مشینیں واپس کر لی اور دوسری سڑکوں پر کام شروع کر لیا اڑائی سڑک کو صرف پتھر کی کان بنا کر رکھ دیا ہے۔
شکیل نے کہا کہ پہلے پھر بھی سڑک پر گاڑیاں چلنے کے قابل تھی لیکن آج ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں۔ بالخصوص بارشوں اور برف باری کے دوران کسی بھی بڑے حادثے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ تاہم کئی بار ضلع انتظامیہ کو اطلاع بھی کی گئی لیکن ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی اڑائی کی عوام کے ساتھ بار ہا بار ناانصافی کی جارہی ہے۔ جو کہ ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس سڑک کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ لوگوں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔

Intro:منڈی میں اڑائی گاوں کی سڑک کی خستہ حالی کا شکار
Body:بیس ہزار سے ذائد آبادی مشکلات سے دوچار
Conclusion:عرفان مغل
منڈی//ضلع پونچھ تحصیل منڈی کا علاقع اڑائی جو کہ بیس ہزار سے بھی زیادہ آبادی پر مشتمل ہے۔ منڈی سے اڑائی جانے والی سڑک 2014 میں بادل پھٹنے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھی۔ اڑائی کے علاقع کو منڈی سے جوڑنے والی واحد سڑک بہانک تباہی سے تہس نہس ہوگئی تھی- جس کے بعد اڑائی کی عوام سڑک سے محروم ہوکر رہ گئی ہے- اس تباہی کو دیکھتے ہوے ریاستی وزیر ذلفقار علی بھی موقع پر پہونچے تھے جنہوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے آرڈر جاری کیے تھے۔ اس کے بعد سابقہ وزیرِ اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی نے پبلک دربار میں1 کروڑ 95 لاکھ روپے رلیز کرنے کے آرڈر دیے تھے۔ جس کے بعد سڑک پر کوئی کام ہوتا نظر نہیں آیا اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کو ٹس سے مس ہوئی۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی بار گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئی جس میں نوجوان کی جانیں بھی گئی۔ اس موقع پر شکیل احمد پرے نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے اڑائی کی عوام سڑک سے محروم ہے۔ اڑائی سے منڈی ہر روز سیکڑوں کی تعداد میں سکولی بچے اور علاقع کے لوگ بازار میں خرید و فروخت کرنے کے لیے تین سے چار کلو میٹر کا سفر تہ کر کے جاتے ہیں۔ سڑک کی خستہ حالت اور کھڈوں کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ البتہ جب اڑائی سڑک کا شروع کیا گیا تھا تب ٹھکیدار نے سڑک کی کٹائی کرکے مشینیں واپس کر لی اور دوسری سڑکوں پر کام شروع کر لیا اڑائی سڑک کو صرف پتھر کی کان بنا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پھر بھی سڑک پر گاڑیاں چلنے کے قابل تھی لیکن اج ڈائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کاڑایاں چلاتے ہیں۔ کیوں کے سڑک پر ملوا اور پتھر ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں۔ بلخصوص بارشوں اور برف باری کے دوران کسی بھی بڑے حادثے خطرہ بنا رہتا ہے۔ تاہم کئی بار ضلع انتظامیہ کو اطلاع بھی کی گئی لیکن ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی اڑائی کی عوام کے ساتھ بار ہا بار ناانصافی کی جارہی ہے۔ جو کہ ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس سڑک کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ کے لوگوں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.