ETV Bharat / state

تین بچوں کے باپ نے معصوم کو ہوس کا نشانہ بنایا - جموں کشمیر اردو نیوز

متاثرہ نے گھر والوں سے پیٹ میں زبردست تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معصوم کو چار ماہ کی حاملہ بتایا۔

man arrested for sexually exploiting a minor girl
3 بچوں کے باپ نے معصوم کو ہوس کا نشانہ بنایا
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 8:44 PM IST

جموں کشمیر کے تحصیل مینڈھر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ پیش ایا ہے جس میں ایک 45 سالہ شخص نے 13 سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ نے گھر والوں سے پیٹ میں زبردست تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معصوم کو چار ماہ کی حاملہ بتایا۔ یہ سُن کر گھر والوں پر آسمان ٹوٹ پڑا۔

3 بچوں کے باپ نے معصوم کو ہوس کا نشانہ بنایا

جب گھر والوں نے بچی سے معاملہ کا سبب پوچھا تو بچی نے بتایا کہ محلے میں رہنے والا ایک شخص اس کی حالت کا ذمہ دار ہے۔ اس نے بتایا کہ جب گھر میں کوئی نہیں ہوتا تھا تو وہ گھر میں داخل ہوجاتا اور اسے ہوس کا نشانہ بناتا۔

بعدازاں اہل خانہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزم کی شناخت اکبر حسین شاہ ولد کاکا حسین شاہ، عمر 45، ساکنہ مینڈھر کے طور ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 170/2019 درج کر لیا ہے۔

متاثرہ کے گھر والوں نے ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ائندہ ایسے واقعات پیش نہ ائے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.