ETV Bharat / state

سنر پورہ اور متصل علاقوں میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوڑا ڈالنے کا سلسلہ جاری

ضلع گاندربل کے سنر پورہ اور اس سے متصل علاقوں میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوڑا کرکٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے باغ مالکان کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ Protest Against Rural Development Department

سنر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوڑا کرکٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 11:22 AM IST

سنر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کوڑا کرکٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ایک طرف جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر پورے ملک میں سوچھ بھارت مہم چلائی جا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ضلع گاندربل کے کئی علاقوں خاص کر سنر پورہ تھیرو علاقے کے نزدیک موجود میوہ باغات کے ارد گرد محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوڑا کرکٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کی وجہ سے باغ مالکان اور دیگر کسانوں کا اپنے کھیتوں پر جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ کیونکہ اس کوڑا کرکٹ پر دن بھر سیکنڑوں کی تعداد میں کتے بیٹھ کر باغات کی طرف جانے والے لوگوں کو کاٹنے کے لیے ان پر جھپٹ پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے کچھ افسران غیر زمہ دارانہ طریقہ کار اپنا کر وزیراعظم کے اس مشن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ اس علاقے میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کچھ کمرے جیسے بنائے گئے تھے تاکہ کوڑا کرکٹ کو ان کے اندر ڈال کر وہاں ارد گرد کوڈا کرکٹ پھیلنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:برنگ کوکرناگ کو سونے کا تاج کیوں کہا گیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آپ تصویروں میں صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں کوڑا کرکٹ کو گاڑیوں میں بھر کر لایا جاتا ہے۔ لیکن ڈمپنگ یارڈ کے اندر نہیں ڈالا جاتا ہے بلکہ ارد گرد ڈال کر محکمہ کی طرف سے غیر ذمہ داری دکھائی جا رہی ہے جو کہ باعث تشویش کی بات ہے۔ اس سلسلے میں مقامی باغ مالکان اور مقامی عورتوں نے بھی اس اہم معاملے پر محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.