ETV Bharat / state

Local Residents Protest ترال کے دودھ مرگ ہائی اسکول میں ملازمین کی قلت، مقامی افراد کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 1:29 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال کے دودھ مرگ میں ہائی اسکول میں ملازمین کی کمی سے مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا اور اسکول میں جلد سے جلد نئے ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ترال کے دودھ مرگ میں ہائی اسکول میں ملازمین کی کمی سے مقامی باشندے نارض

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کےضلع پلوامہ کے ترال کے دودھ مرگ میں ہائی اسکول میں ملازمین کی کمی سے مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا اور اسکول میں جلد سے جلد نئے ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی قصبہ ترال سے آٹھ کلومیٹر دور دودھ مرگ ترال میں قایم گورنمنٹ ہائی اسکول میں ایک سو، پچاس سے زاید طلاب کو پڑھانے کے لیے محض چھ اساتذہ موجود ہیں جس کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں غریب طلاب کو پڑھانے کے لیے معقول اسٹاف نہ ہونے سے غریب طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Summer Festival Rafiabad بارہمولہ میں سمر فیسٹول کا اہتمام

مقامی باشندہ محمد عبداللہ کھاری نے بتایا کہ اس اسکول کادرجہ رمسا نام کی اسکیم میں بڑھایا گیا، اس کو لے کر باشندوں میں خوشی کا ماحول تھا، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس اسکول میں معقول اسٹاف دیرینہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔ اسکول میں نئی بحالیوں کو لے کر انتظامیہ سے کئی مرتبہ درخواست بھیجی گئی لیکن انتظامیہ نے اس پر کبھی توجہ نہیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.