ریاست جموں و کشمیر میں چار لاکھ آبادی والے شہر کولگام کی لائبریری کسی نعمت سے کم نہیں، جس میں تقریباً 18 ہزار کتابیں ہیں، لیکن یہ لائبریری جدید ترین سہولیات سے محروم ہے، ایسے میں حکومت کا ڈیجیٹل انڈیا بنانے کا خواب کس طرح شرمندہ تعبیر ہوگا؟
مطالعے کرنے کے لیے جب لوگ لائبریری کا رخ کرتے ہیں تو انہیں مایوسی ہی ہوتی ہے، کیوں کہ وہاں کتابیں تو ہیں لیکن دھول چاٹتی ہوئی کتابوں سے دور جدید کو سمجھنا مشکل ہے، اتنا ہی نہیں لائبریری میں پانی، انٹرنیٹ، مطالعہ روم، ٹوائلیٹ تک نہیں، حد تو یہ ہے کہ اس پوری لائبریری میں محض ایک اہلکار ہے جو لائبریری کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
عمارت کے باہر ایک بورڈ نصب ہے، جس پر اس لائبریری کو ضلعی لائبریری کا درجہ حاصل ہے، لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت نے ضلع کمشنر سے بات کی تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد اس مسائل کو حل کرلیا جائے گا، اور اسے ضلع لائبریری میں منتقل کردیا جائے گا۔