کولگام کے بیشتر مقامات پر دوا فروشوں اور دیگر دوکانوں میں ان چیزوں کی کمی پائی جا رہی ہے، ادھر ضلع اسپتال اور دیگر قصبہ جات میں قائم اسپتالوں اور تحصیل صدر مقامات پر بھی ان چیزوں کی کمی پائی جا رہی ہے جبکہ ناجائز منافع خوروں نے حالات کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی ہے۔
ادھر کولگام میں آج محکمہ ڈرگ کنٹرول نے دوا فروشوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ادویات کی دوکانوں پر ماسک اور سینی ٹایزرس کو دستیاب رکھیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑئے، جبکہ انتظامیہ بھی احتیاطی تدابیر اٹھانے کی بات کر رہی ہے۔
انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ حالات پر نظر بنائے رکھے ہوئے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔