ETV Bharat / state

Kashmiri Pandit In The Valley گاندربل میں کشمیری پنڈت کئی اہم مسائل سے دوچار - گاندربل ضلع کے وندھاما میں حال ہی میں نقل مکانی

گاندربل ضلع کے وندھاما میں حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کے خاندانوں کو بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ کشمیری پنڈتوں نے کہاکہ بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل میں کشمیری پنڈت بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 6:36 PM IST

گاندربل میں کشمیری پنڈت بنیادی سہولیات سے محروم

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے وندھاما میں حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کے خاندانوں کو بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ کشمیری پنڈتوں نے کہاکہ بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ وہ پینے کے پانی کی کمی، احاطے کے اندر مناسب سڑکوں کی عدم دستیابی سمیت کئی اہم مسائل سے دوچار ہیں۔ بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں تلمولہ سے یہاں منتقل کیا گیا تھا جب ہمارے بچوں نے پی ایم پیکیج کے تحت ملازمتیں حاصل کیں۔ بنیادی سہولیات کے حوالے سے ہمیں تقریباً کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا، یہاں تک کہ پینے کا صاف پانی بھی نہیں۔ سنتوش بھان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پرشانیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ دار کون ہوگا؟ اس وقت کل 64 ایپارٹمنٹس میں سے 35 میں رہائش پذیر لوگ پریشان ہیں ۔ہم نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے اس سلسلے میں شکایت کی لیکن کسی نے کچھ بھی نہیں کیا۔ان کی عدم توجہی کے سبب ہماری پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:State President JK Vikar Rasool وقار رسول نے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا

پنٹوجی نام کے ایک کشمیری پنڈت نے کہاکہ ہم حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں، لیکن ابھی تک حل طلب مسائل جیسے کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی اور دیگر شہری مسائل ہیں۔ ایپارٹمنٹ کی عمارت چار منزلوں پر پھیلی ہوئی ہے، بالائی منزل پر رہنے والے پانی کی قلت کے شکار ہیں۔سیپٹک ٹینک اور پانی فراہم کرنے والا کنواں ایک ہی جگہ پر واقع ہے۔اس سے بری بات اور کیا ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.