ETV Bharat / state

کشمیری کسان سیب کے بجائے باداموں کی جانب راغب - کشمیری کسان سیب

جموں و کشمیر میں سیب کی کاشت کر رہے کسان نامساعد حالات کے پیش نظر سیب کے بجائے متبادل اور دیگر زرعی شعبوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

کشمیری کسان سیب کے بجائے باداموں کی جانب راغب
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 9:00 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:09 PM IST

وادی کشمیر میں جنوبی اضلاع کے اکثر کاشت کار سیبوں کی کاشت پر منحصر ہیں۔ تاہم رواں برس نامساعد حالات کے چلتے کاشت کار پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے کیونکہ اگر سیب کو وقت پر ملک کی دیگر منڈیوں تک نہیں پہنچایا گیا تو سیب خراب ہو سکتے ہیں۔

کشمیری کسان سیب کے بجائے باداموں کی جانب راغب

وادی کشمیر میں میوہ کو محفوظ رکھنے کے لیے ’’سرد خانے‘‘ (cold storage) کی کمی کے باعث کسانوں کو وقت پر میوہ ملک کی مختلف منڈیوں تک پہنچانا ممکن نہیں ہے۔

ایسے میں کسانوں کا ماننا ہے کہ سیب کے بجائے بادام کی کاشت کشمیریوں کے لیے موزوں اور مناسب ہے کیونکہ ’’سیب کے بر عکس بادام دو سے تین سال تک پڑے رہنے کی وجہ سے خراب نہیں ہوتے۔‘‘

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے بادام کی کاشت کر رہے کسانوں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ’’کذشتہ برس بادام کی بہت کم پیداوار کے سبب کسانوں نے سیب کی کاشتکاری کی جانب رجوع کیا۔‘‘ تاہم ’’امسال نامساعد حالات کی وجہ سے اکثر کسان بادام کی کاشت کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔‘‘

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:09 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.