جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر الطاف بخاری نے صنعتی پکیج کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
غور طلب ہے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں آج صنعتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے یونین ٹریٹری میں صنعت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔
اس پکیج کے مطابق جموں و کمشیر انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں 24 ہزار کنال اراضی منتخب کی ہے جہاں صنعتی کارخانوں کو قایم کیا جائے گا۔
ایل جی کے مطابق غیر ریاستی کاروباری اور صنعتی ادارے نئی صنعتی پالیسی کے تحت جموں و کشمیر میں صنعتی ادارے تعمیر کر سکتے ہیں۔
الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ اگر چہ غیر مقامی صنعتی ادارے یہاں قایم کئے جائے گے تاہم ان صنعتی کارخانوں کے مالکان کو ڈومیسائل کا درجہ نہیں دینا چاہئے۔
الطاف بخاری کا مزید کہنا تھا کہ لاوے مبینہ فرضی تصادم کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرنا لازمی ہے اور انکو امید ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے اس واقع کا نوٹس لیا ہوگا-
الطاف بخاری سرینگر میں پارٹی دفتر میں ایک تقریب کے حاشیے پر نمایندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔