ETV Bharat / state

کشمیر: جمعہ کے پیش نظر، سخت بندشیں عائد - احتجاجی ریلیوں یا مظاہروں کے انعقاد کے امکان

وادیٔ کشمیر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے سرینگر کے پائین شہر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

کشمیر: جمعہ کے پیش نظر، سخت بندشیں عائد
author img

By

Published : Sep 20, 2019, 2:53 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 8:15 AM IST

جمعے کے پیش نظر حکام کو خدشہ رہتا ہے کہ لوگ بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اہتمام کرسکتے ہیں چنانچہ اس پس منظر میں آج وادیٔ کشمیر میں متعدد مقامات پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کشمیر: جمعہ کے پیش نظر، سخت بندشیں عائد

اطلاعات کے مطابق احتجاجی ریلیوں یا مظاہروں کے انعقاد کے امکان کے بارے میں کچھ "افواہوں اور غیر اعلانیہ احتجاج کال" کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کی گئیں۔ تاہم ، عسکریت پسندوں یا "جے آر ایل" کی جانب سے اخبارات یا دیگر میڈیا چینلز کے ذریعہ اس طرح کی کوئی احتجاج کی کال جاری نہیں کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق عوام کو ان کی مقامی اور محلہ مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت ہے لیکن امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سرینگر کی جامع مسجد میں نماز باجماعت کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

وادی کشمیر جمعہ کو مسلسل 46 ویں دن بھی بند رہی۔ جمعہ کو سری گر کے پائین شہر میں لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر ایک بار پھر پابندیاں عائد رہیں۔ دیگر 9 اضلاع کے قصبہ جات میں دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

وادی کی کچھ مساجد بالخصوص سرینگر کے نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں مسلسل چھٹے جمعہ کو بھی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے سبھی دس اضلاع میں جمعہ کو مسلسل 46 ویں روز بھی دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا۔ بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری بہت کم دیکھی گئی۔ تاہم جمعہ کو بھی سری نگر کے سول لائنز اور اضلاع کو سری نگر کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر بڑی تعداد میں نجی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آئیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے 5 اگست کو اٹھائے گئے اقدامات جن کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 ہٹائی گئی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام والے علاقے بنایا گیا کے بعد سے وادی کشمیر میں معمول کی زندگی معطل ہے۔ ہر طرح کی انٹرنیٹ اور موبائل فون خدمات بدستور منقطع ہیں۔

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ پڑوسی ملک پاکستان کشمیر میں فون اور انٹرنیٹ خدمات کو اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرتا ہے۔

انتظامیہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وادی کی صورتحال تیزی کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم اس کے برعکس سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔ ان میں سے کچھ درجن بسوں کو سول سکریٹریٹ ملازمین اور سری نگر کے دو تین ہسپتالوں کے عملے کو لانے اور لے جانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ایس آر ٹی سی کی کوئی بھی گاڑی عام شہریوں کے لیے دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Intro:Body:

jk: restrictions reimposed ahead of friday prayers in kashmir

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.