اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سوپور پولیس راجہ ماجد نے کہا کہ' آج سوپور کے سب ضلع اسپتال میں ڈی جی پی کی ہدایت پر ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرس اور فرنٹ لائن پر کام کر رہے افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ یہ افراد ان مشکل ترین حالات کے دوران دن رات اپنی جان کی پراوہ کئے بغیر کووڈ-19 کے مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔'
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور زیادہ باہر نہ نکلے تاکہ اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکے۔