ETV Bharat / state

گوہر گیلانی کے معاملے میں جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس - صحافی گوہر گیلانی کے معاملے

جموں وکشمیر عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو صحافی گوہر گیلانی کے معاملے کے تعلق سے گزشتہ روز نوٹس جاری کیا ہے۔

گوہر گیلانی کے معاملے میں جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس

author img

By

Published : May 21, 2020, 5:35 PM IST

حال ہی میں گوہر گیلانی نے عدالت میں سائبر پولیس اسٹیشن کی جانب سے ان کے خلاف درج کیے گئے معاملے کو صدر پولیس اسٹیشن منتقل کیے جانے کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔

انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے سینئیر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار کو حکم دیا کہ وہ رواں مہینے کی 28 تاریخ سے قبل عدالت کے سامنے نوٹس کا جواب رکھیں اور گیلانی کے وکیل کو بھی جواب کی نقل قبل از وقت فراہم کی جائے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی سماعت کے دوران گیلانی کے وکیل سالیہ پیرزادہ نے عدالت سے ان کے موعقل کے خلاف درج معاملے (FIR: 11/2020) کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سرینگر کا سائبر پولیس اسٹیشن صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے معاملوں کی تحقیقات کر سکتا ہے۔ لیکن اس معاملے میں انہوں نے غیر قانونی سرگرمیاں ( روک تھام) ایکٹ1967 کے تحت کیس درج کیا ہے جو ان کے ہدایت سے باہر ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ" سماجی رابطہ کی ویب سائٹز پر اپنی رائے رکھنی چاہئے وہ سیاسی ہو یا نہ ہو غیر قانونی بھی نہیں ہے۔'

واضح رہے کہ اپریل مہینے کی 22 تاریخ کو پولیس نے گوہر گیلانی کے خلاف یو اے پی اے کے سیکشن 13 اور انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 505 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ معاملہ سرینگر کے سائبر پولیس اسٹیشن میں درج کیے جانے کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے معاملے کو صدر پولیس سٹیشن منتقل کیے جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.