ETV Bharat / state

شوپیاں کے ایک شخص پر عائد پی ایس اے کلعدم - جموں وکشمیر ہائی کورٹ

علی پورہ شوپیاں کے رہائشی وسیم احمد شیخ نے اپنے والد بشیر احمد شیخ کے ذریعہ گذشتہ برس ڈپٹی کمشنر شوپیاں کے 10 اگست 2019 کو منظور شدہ نظربندی حکم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

شوپیاں کے ایک شخص پر عائد پی ایس اے کلعدم

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 7:10 AM IST

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز شوپیاں کے ایک شخص کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کے حکم کو کالعدم قرار دیا اور حکم دیا کہ وہ اسے حراست سے جلد رہا کرے۔

علی پورہ شوپیاں کے رہائشی وسیم احمد شیخ نے اپنے والد بشیر احمد شیخ کے ذریعہ گذشتہ برس ڈپٹی کمشنر شوپیاں کے 10 اگست 2019 کو منظور شدہ نظربندی حکم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس علی محمد مگری کے بنچ نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ وسیم احمد شیخ کو رہا کرے۔

عدالت نے کہا کہ ' حراست میں لئے جانے والے کسی بھی شخص کو یہ حق ہے کہ وہ نظربندی کے حکم کے خلاف عدالت میں نمائندگی کرے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسی موثر نمائندگی تبھی کسی (نظربند) کے ذریعہ کی جاسکتی ہے جب اسے نظربندی کے متعلقہ بنیادوں پر فراہمی کی جائے جس میں حکام کے ذریعہ نظربند حکم کو منظور کرنے کے لیے مطلوبہ شخصی اطمینان پر پہنچنے پر غور کیا جاتا ہے۔'

عدالت نے اپنے رجسٹرار جوڈیشل کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ضلعی مجسٹریٹ شوپیاں اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر حکم پہنچائے اور وسیم احمد شیخ کو رہا کرے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.