آج شام تقریباً چھ بجے رامبن کے نزدیک کیلاموڑ کے مقام پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک جگہ زمین کا ایک حصہ دھنسنے کی وجہ سے پل کو تقصان پہنچا ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے قومی شاہراہ (رامبن این ایچ 44) دوبارہ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔
تعمیری کمپنی گیمن انڈیا اور نجی تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل کے انجینئروں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے میں کافی وقت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیلاموڑ کے مقام پر سرنگ کے قریب سڑک دھنسنے سے ایک پل کو نقصان ہوا ہے۔ حال ہی میں ہوئی بارشوں کی وجہ سے سڑک دھنس گئی۔ اب دوسرے دو گلیاریوں سے جوڑنے کے لئے کافی وقت درکار ہے۔
شاہراہ کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قریب ایک ہفتے کے بعد شاہراہ کو بحال کیا گیا تھا اور آج دوبارہ بند ہو گئی۔
مزید پڑھیں:
بھون وٹسر راجوار کی رابطہ سڑک ہنوز بند
شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں اور مسافر رامبن اور بانہال کے درمیان پھنس گئی ہیں۔