ETV Bharat / state

جموں سرینگر قومی شاہراہ جمعہ کو بھی بند رہے گی

جموں سرینگر قومی شاہراہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے۔ یہ شاہراہ گذشتہ چار روز سے شدید برف باری اور مٹی کے تودے گرنے کے سبب بند ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ جمعہ کو بند رہے گی

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 10:04 PM IST

بھاری برف باری اور مسلسل بارش کی وجہ سے زمین اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعہ کو بھی آمد و رفت اور نقل و حمل بند رہے گی۔

ٹریف پولیس کے مطابق 'سمرولی، کیفیٹیریا موڈ پر زمین کھسکنے اور جوہر ٹنل سے قاضی گنڈ تک برفباری کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے 8 جنوری کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کسی بھی طرح کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے۔ گذشتہ چار دنوں سے شدید برف باری اور کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے سبب سڑک بند ہے۔ وہیں، جواہر ٹنل کے قریب متعدد مقامات پر پھسلن کی صورت حال پید ہوگئی ہے۔

ان حالات کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں شاہراہ پر پھنس گئی ہیں۔ ان میں زیادہ تر کشمیر جانے والی مال برادار گاڑیاں ہیں جن پر ضروری سامان لدا ہوا ہے۔

وہیں، وادی کشمیر کو جموں خطے سے جوڑنے والا دوسرا لنک روڈ مغل روڈ بھی بھاری برفباری کی وجہ سے بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.