ETV Bharat / state

ملکیتی زمین مفت میں لینے کے خلاف احتجاج - kashmir update

انتظامیہ نے دیہی ترقی کے محکمے کے ذریعے سڑک بنانے کی تیاری شروع کی ہے جس کی وجہ سے زمین مالکان کی نیند حرام ہوئی ہے۔

ملکیتی زمین کو مفت میں سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 12:31 PM IST

سرکاری انتظامیہ کی طرف سے ترال کے گوٹینگو سے سو یناڈ تک مجوزہ رابطہ سڑک بنانے اور سڑک کے لیے استعمال کی جا رہی سڑک میں زرعی اراضی کو مفت میں لینے کے خلاف آج مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑک کو دیہی ترقی کے بجائے پی ایم جی ایس وائی ایجنسی کے ذریعے تعمیر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترال کے دور افتادہ دیہات سویناڈ، گوٹینگو، دیدار پورہ اور ززبل دیہات کے لوگوں نے مین ٹاون ترال آ کر مشہور پارک دلناگ ترال میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

ملکیتی زمین کو مفت میں سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج

مظاہرین ہم کیا چاہتے انصاف کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ مظاہرین کے بقول بیک ٹو ولیج تھری کے حالیہ پروگرام میں وہاں کچھ حلقوں نے رابطہ سڑک بنانے کا مطالبہ رکھا اور اب انتظامیہ نے اس سڑک کو دیہی ترقی کے محکمے کے ذریعے بنانے کی تیاری شروع کی ہے جس کی وجہ سے زمین مالکان کی نیند حرام ہوئی ہے۔

زمینداروں کے لیے شعور بیداری مہم

جن لوگوں کی زمین سڑک کی تعمیر و تجدید میں استعمال ہو گی ان کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سڑک بنانے کے خلاف نہیں ہے لیکن یہ سڑک اگر پی ایم جی ایس وائی محکمے کے ذریعے تعمیر کی جاتی تو ان کو زمین کا معاوضہ بھی مل جاتا جس سے ان کا اہل و عیال بھی متاثر نہ ہوتا۔

ان لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس مجوزہ سڑک کی تعمیر کا کام پی ایم جی ایس وائی محکمے کے ذریعے کرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.