فوج کی سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر کی پولیس نے مشترکہ طور پر دردہ پورہ قصبہ یار گاؤں کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
فورسز نے گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھائے اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔ اس دوران لوگوں سے پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے اور ان کے شناحت کارڈ بھی دیکھے جارہے ہیں۔
فورسز ذرائع کے مطابق انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔
تاہم ابھی تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔