ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور رفیع آباد میں جل جیون مشن کے ڈائریکٹر جی این ایتو نے دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران سے مشن کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران جل جیون مشن ڈائریکٹر جی این ایتو نے بارہمولہ کے مختلف مقامات پر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا اور اس کے بعد انہوں نے رفیع آباد کے ڈنگیوچھہ میں ایک بیداری پروگرام میں شرکت کی اور وہاں پر وہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
اس سلسلے میں ان کے ہمراہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے وابسطہ افسران کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر رہامہ رفیع آباد کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جی این ایتو نے کہا کہ میں نے بارہمولہ میں جل جیون مشن کے تحت مختلف اسکیمز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے ہم کو ہدایت ہے کہ ہر گھر جل پونچھا چاہیے اور میں نے دیکھا کہ کافی اسکیمز پر کام چل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت جموں کشمیر میں جل جیون مشن چل رہا ہے اور اس کے تحت بارہمولہ میں کم سے کم 228 پروجیکٹوں پر کام جاری ہے اور میں کافی خوش اور مطمئن ہوں کیونکہ ہمارے سارے کام اس وقت تقریبا مکمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Botanical Garden Kokernag: باٹینکل گارڈن میں برسوں سے گرے پڑے درخت، انہیں کون اٹھائے
انہوں نے کہا کہ ہم نے رفیع آباد کے ڈنگیوچھہ میں پانی سمیتیز اور پی آر آئز کے ساتھ بات کی اور ایک بیداری پروگرام میں حصہ لیا اور ان لوگوں سے جانکاری حاصل کی کہ زمینی سطح پر اس علاقے میں کیسے کام چل رہا ہے۔