ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی مستقل شہریت منسوخ - جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم

وزارت داخلہ نے دو نئے مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کے تحت اب جموں و کشمیر میں بہت سے مرکزی قوانین لاگو ہوں گے۔

جموں و کشمیر کی مستقل شہریت منسوخ
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 3:13 PM IST

دفعہ 370کے خاتمے کے بعد مستقل شہریت اور ملازمت کے اصول و ضوابط بھی بدل دئے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد مستقل شہریت( اسٹیٹ سبجکٹز) کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکم نامے کے مطابق ریاستی قوانین میں ایسے حوالہ جات موجود ہیں جن کا اطلاق مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر، اور لداخ پر 'مستقل شہریت ' یا 'موروثی ریاست کے مضامین' کے تاثرات پر کیا گیا ہے،جہاں کہیں بھی واقع ہوں اسے منسوخ کیا جائے گا۔

دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے خاتمے سے قبل 14 مئی 1954 سے پہلے جو کشمیر میں بس گئے تھے وہی مستقل باشندہ تھے۔مستقل باشندوں کو ہی ریاست میں زمین خریدنے، سرکاری روزگار حاصل کرنے اور سرکاری منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کا اختیار ملا۔ اب ریاست کا درجہ ختم ہونے کے بعد ان اختیارات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نظیم نو قانون 2019 کے تحت جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ ختم کیا گیا اور اس کے علاوہ کئی قوانین اور ریاستی کمیشنز کو ختم کر دیا گیا ہے۔اس نئے قانون کے تحت جموں و کشمیر کا اپنا آئین، اپنا جھنڈا اور پہلے سے حاصل شدہ خصوصی حیثیت ختم ہو گئی۔

Intro:Body:

J&K 'Permanent Residents, State Subjects' Equal to Other Indians, Won't Get Preference: MHA

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.