ETV Bharat / state

کشمیر کی کم عمر گولڈ میڈلسٹ تجمل اسلام سے خاص بات چیت - کک باکسنگ کی کھلاڑی تجمل اسلام

تجمل اسلام نے 2015 میں نیشنل کک باکسنگ کے سب جونیئر زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ اس علاوہ انہوں نے اٹلی میں منعقدہ سڈنی بین الاقوامی ایونٹ میں بھی ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

کشمیر کی کم عمر گولڈ میڈلسٹ تجمل السلام سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 7:06 PM IST

Updated : Jan 30, 2021, 7:17 PM IST

جموں و کشمیر کا نام روشن کرنے والی کم عمر کک باکسنگ کی کھلاڑی تجمل اسلام کا تعلق وادی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک گاؤں سے ہے۔

کشمیر کی کم عمر گولڈ میڈلسٹ تجمل السلام سے خاص بات چیت

تجمل اسلام جہاں قومی سطح پر کک باکسنگ کی چمپئن رہی ہیں وہیں، انہوں نے اٹلی میں منعقدہ سڈنی بین الاقوامی ایونٹ میں بھی ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

تجمل کو قومی سطح پر اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے 2015 نیشنل کک باکسنگ کے سب جونیئر زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور یہ چمپئن شپ نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی تھی۔

قومی سطح پر شاندار کارنامے انجام دینے کے باعث انہیں ورلڈ چمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے اٹلی میں منعقدہ عالمی مقابلے میں نمایہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا جسے پورے ملک میں سراہا گیا تھا۔

تجمل نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ' میں بہت خوش ہوں کہ مجھے بیرون ملک اٹلی جانے کا موقع ملا اور پھر وہاں میں ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے بچپن سے ہی کک باکسنگ کے کھیل میں دلچسپی تھی اور کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ میرے شوق میں مزید اضافہ ہوا۔ اس سے کشمیر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ترغیب ملی۔

تجمل نے کہا کہ ' لڑکیوں کو بھی کھیل کود کے میدان میں آگے آنا چاہیے جس سے انہیں سماج میں مزید عزت ملے گئی۔

واضح رہے کہ تجمل کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گاؤں ترک پورہ سے ہے جو کہ سرینگر سے 65 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ بانڈی پورہ کے اسکول آرمی گُڈ ویل اسکول میں تجمل کی شناخت ایک چمپئن کھلاڑی کی ہے۔ تجمل نہ صرف کک باکسنگ میں بلکہ ووشو اور ٹائیکونڈو میں بھی وہ چمپئن ہیں۔

تجمل کی کامیابی کا سفر 2014ء میں اُس وقت شروع ہوا جب مقامی اکیڈیمی میں داخلہ لیا جہاں نوجوان بچے اور بچیوں کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

Last Updated : Jan 30, 2021, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.