ETV Bharat / state

Nityanand Rai: 'جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ سرگرمی اور دراندازی میں نمایاں کمی' - کشمیر میں حملوں کی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش

مملکتی وزیر برائے امور داخلہ نتیانند رائے Minister of State for Home Nityanand Rai نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں 2018 سے دراندازی اور شدت پسندانہ حملوں کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

infiltration-and-militant-attacks
infiltration-and-militant-attacks
author img

By

Published : Dec 1, 2021, 7:20 PM IST

پارلیمنٹ سرمائی اجلاس Parliament Winter Session کے دوران وزرات داخلہ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ سنہ 2018 کے بعد سے جموں و کشمیر میں دراندازی اور شدت پسندانہ حملوں Infiltration and militant attacks میں نمایاں کمی آئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ایک تحریری جواب میں وزیر نے 2018 کے بعد سے دراندازی اور شدت پسندی کے واقعات کی تفصیلات سے متعلق اعداد و شمار کا پیش کئے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس 31 اکتوبر تک دراندازی کے 28 واقعات، 2020 میں 51، 2018 میں 143 اور 2017 میں 141 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں برس 21 نومبر تک شدت پسندی کے 200 واقعات، 2020 میں 244، 2019 میں 255 اور 2018 میں 417 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

اکتوبر 2020 سے اکتوبر 2021 تک وزیر کے ذریعہ شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کل 251 شدت پسندی کے واقعات رونما ہوئے۔ ان 251 واقعات میں سے رواں برس اکتوبر میں 37 واقعات پیش آئے اس کے علاوہ بعد ستمبر میں 14، اگست میں 36، جولائی میں 26، جون میں 22 اور مئی میں 13، اپریل میں 12، مارچ میں 11، فروری میں سات اور جنوری میں آٹھ واقعات رونما ہوئے۔

اس کے علاوہ دسمبر 2020 میں 28، نومبر میں 15 اور اکتوبر میں 22 شدت پسندی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اکتوبر 2020 سے اکتوبر 2021 کے دوران جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ تعداد 51 ہے۔

دسمبر 2020 سے نومبر 2021 (26 نومبر تک) کے پچھلے 12 مہینوں کے دوران اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کُل 14 عسکریت پسند پکڑے گئے جبکہ 165 ملیٹنٹس کی موت ہوئی ہے۔

نتیانند رائے کا جواب اس وقت آیا جب کانگریس رہنما آنند شرما نے پوچھا کہ 'کیا یہ حقیقت ہے کہ جموں و کشمیر میں دراندازی اور شدت پسندانہ حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر 2020 سے اکتوبر 2021 کے دوران حملوں کی تعداد کیا ہے۔

کانگریس رہنما آنند شرما نے 'نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اور گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران گرفتار اور مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں بھی پوچھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.