خیال رہے ضلع میں اب تک 9 کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے کئ علاقوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے انہیں اس بیماری کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان علاقوں کی طرف آنے جانے والے سبھی راستے سیل کئے جاچکے ہیں-
ادھر بانڈی پورہ ضلع کو سرینگر اور گاندربل اضلع کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ پر بھی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع بانڈی پورہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے حوالے سے اب تک سب سے زیادہ متاثرہ پایا جانے والا ضلع تصور کیا جا رہا ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ کوششیں کررہی ہے-
بتادیں کہ ضلع کا قصبہ حاجن جو سب ضلع سمبل کے حدود میں آتا ہے وہاں اب تک 7 افراد کووڑ 19 سے متاثر ہیں جبکہ سدرکوٹ بالا علاقے میں دو اور بانڈی پورہ قصبہ میں ایک شخص اس سے متاثرہ پایا گیا اس کے علاوہ کئ سارے مشتبہ افراد ان مختلف مقامات پہ قرنطینہ سنٹرس میں زیر نگرانی ہے-