امام خمینی کی برسی پر ہر سال کشمیر کے مختلف مقامات پہ پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا تھا جس میں امام خمینی کی زندگی اور ان کی علمی، سماجی اور انقلابی خدمات پر انہیں یاد کیا جاتا تھا اور ان کے کارناموں کو سراہا جاتا۔ تاہم رواں برس دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مذہبی تقریبات منسوخ ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے امام خمینی کی برسی پر سوشل میڈیا کا سہارا لے کر انہیں یاد کیا اور ان کی تعلیمات کو دہرایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس سلسلے میں ایک مہم شروع کی گئی جو کل سے ٹویٹر پر کافی ٹرینڈنگ ہیں - "خمینی فار آل " خمینی سب کے لیے عنوان سے یہ ہیش ٹیگ کل سے مسلسل ٹرینڈ ہورہا ہے جس میں امام خمینی کی زندگی اور خدمات پر لوگ ٹویٹ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
امام خمینی ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی تھے جنہوں نے اپنے دور میں رضا شاہ پہلوی کی حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ایران میں انقلاب برپا کرنے میں ان کا نمایاں رول تھا۔
امام خمینی مسلمانوں کے درمیان آپسی اور مسلکی منافرت اور فرقہ بندی کے سخت مخالف تھے اور وحدت اسلامی پر زور دیتے تھے۔
انہوں نے اپنی تمام عمر مسلمانوں کے درمیان آپسی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کا درس دیا۔